بیرسٹر سیف

جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کردیں گے ، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47پر مہر تصدیق لگا دی ہے ، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کریں گے ۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے پر عوام کا مسترد شدہ شخص بٹھا دیا گیا، جعلی فارم 47سرکار مسترد افراد کو نواز رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس لینا اب فرض بن چکا۔
اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی جعلی سرکار کو زمین بوس کرے گی، چچا اور بھتیجی کی جعلی سلطنت کے لیے گہرا گڑھا تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں امن و آمان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری