اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی حکومت نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے الجزیرہ چینل بند کرنے کی منظوری دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ الجزیرہ چینل کی عارضی بندش کے حق میں پہلے ہی ووٹ دے چکی ہے۔
غزہ جنگ میں فلسطین کی حمایت پر اسرائیل نے الجزیرہ چینل کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں الجزیرہ نیٹ ورک بند کرنے کا وقت ابھی نہیں بتایا گیا۔
اس حوالے سے الجزیرہ کے بیورو چیف نے کہا کہ اسرائیل کا فیصلہ خطرناک اور سیاسی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے الجزیرہ کی لیگل ٹیم کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد