جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا،پاک افغان شاہراہ بند

ویب ڈیسک: جمرود میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع ،پاک افغان شاہراہ کو کیمپ لگا کر ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا ۔
پاک افغان شاہراہ کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں صرف 2گھنٹے بجلی کی فراہمی ظلم کی انتہائی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی دورانیہ کم ہونے کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔
مظاہرین نے دھمکی دی کہ 6گھنٹے تک بجلی کی فراہمی یقینی بنانے تک دھرنا جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے