پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت

ویب ڈیسک: محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اس مراسلہ میں بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں کو جاری مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی جائے۔
جاری مراسلے میں ان طبی مراکز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 65 سال اور اس سےزیادہ عمرکےشہریوں کی فری سکریننگ کی جائے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان