سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن ریٹائرمنٹ میں تبدیل

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن وزارت قانون کی جانب سے واپس لے کر اسے ریٹائرمنٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو جج کے عہدے سے ہٹانے کا 11 اکتوبر 2018 کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے ساتھ ہی 3 مئی کو ان کی ریٹائرمنٹ کا اعلامیہ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس اور نوٹیفکیشن کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور