جنوبی زیرستان میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے10افراد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں خانہ بندوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 10افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے تحصیل لدھامکس بریج کے مقام پر پیش آیا جہاں خانہ بندوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی جانب سے اوور ٹیک کے باعث پیش آیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمکیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
ذرائع کے مطاق زخمیوں میں زیادہ تر چھوٹے بچے شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی