اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا

ویب ڈیسک: ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ی پر ختم ہو گیا ۔
ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو میچ کے 59 ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو کہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے اسکور کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔
پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 7پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں، قومی ٹیم بہتر گول اوسط پر برتری حاصل ہے۔
پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کل کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج