عمران خان کا شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماء شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کیا ہے ۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میںپہنچے تھے، بانی پی ٹی آئی کو لسٹ دی گئی جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کردیا۔
جیل ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد شیر افضل مروت واپس چلے گئے۔
دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
شیر افضل مروت کے مطابق میری بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات طے ہے،کل جیل میں عمران خان سے ملاقات کروں گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ