ملک میں انارکی نہیں چاہتے، عدم تشدد کی پالیسی زیادہ طاقتور ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی پارٹی ہے، ملک میں کسی قسم کی انارکی نہیں چاہتے بلکہ ہم اپنے آئینی حقوق چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ہم چاہتے ہیں تمام ادارے آئین کی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنے اور جہاں چاہے تحقیقات کرے۔ اس سلسلے میں ہم اپنے حقوق کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں جن کے الیکشن پر تحفظات ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عدم تشدد کی پالیسی طاقت رکھتی ہے، ہم ملک میں انارکی نہیں سیاسی استحکام کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان واقعات میں 14 غیر ملکی شہری زِخمی ہوئے، حسن ضیغم