بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کا فیصلہ جاری کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی میں تبادلے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئِی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 16 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف