امریکہ نیتن یاہو کی حمایت میں بول پڑا، آئِی سی سی کیخلاف پابندیوں کی دھمکی

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ میں جاری جارحیت کیخلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ آئی سی سی کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی کارروائی کو بریک لگ گئی۔
کئی امریکی سینیٹرز نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو نیتن یاہو و دیگر حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر پابندیوں کی دھمکی دیدی۔
ذرائع کے مطابق 12 ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو اس حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اگر آئِی سی سی نیتن یاہو یا دیگر اسرائیلی حکام کو غزہ کے معاملے میں ذمہ دار ٹھہراتی ہے تو یہ ناصرف اسرائیل بلکہ امریکا کی خود مختاری پر بھی حملہ تصور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد