ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پت تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی دفتر خارجہ آمد پر ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استقبال کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اچھا لگا اور نہایت خوشی کا احساس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیںا ور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد جاں بحق