حج اصولوں کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا، سعودی عرب

ویب ڈیسک: حج اصولوں کیخلاف ورزی کرنے کے حوالے سے سعودی وزارت داخلہ نے جرمانوں کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزارت داخلہ نے 2 تا 20 جون بغیر پرمٹ اور حج ضوابط کیخلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان کر دیا۔
اس مقررہ مدت کے دوران بغیرحج پرمٹ اور ضوابط کیخلاف ورزی پر سعودی شہریوں، مملکت میں مقیم غیرملکیوں اور وزیٹرز پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حج اصولوں کیخلاف ورزی پر سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے سخت سزاوں کا اعلان کر دیا ہے.

مزید پڑھیں:  طورخم بارڈر پر سمگلنگ کیخلاف کارروائی، ادویات و دیگر اشیا برآمد