حج آپریشن کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز آج رات کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی

ویب ڈیسک: حج آپریشن کیلئَے ملک بھر کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کی پہلی پرواز آج رات کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن کے سلسلے میں‌کراچی ائیرپورٹ سے پہلی پرواز رات پونے دو بجے روانہ ہوگی۔
حکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کراچی میں ہی کریں گے۔ اس کے بعد عازمین کی سعودی عرب میں امیگریشن نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  حج :سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان