پشاور، اے سی متنی کے رویے کیخلاف ایل آر ایچ کا سیکرٹری صحت کو خط

ویب ڈیسک: پشاور کے مرکزی اور صوبہ کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر متنی شاہد اللہ کے رویئے کے خلاف سیکرٹری صحت محمود اسلم کو احتجاجا خط لکھ دیا۔
ھط میں ایل آرایچ انتظامیہ کی جانب سے سیکرٹری صحت سے واقعہ کا نوٹس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔
سیکرٹری صحت کو لکھے گئے خط میں انتظامہ نے لکھا ہے کہ اے سی شاہد اللہ کا رویہ غیر مناسب تھا اور انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال بھی کیا۔
انہوں نے ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر سٹاف کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔
خط کا متن میں یہ بھی درج ہے کہ اے سی متنی نے ہسپتال ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر نرسوں کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا، مریضوں کی ویڈیوز بنائی۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں جوتوں سمیت گھسنے کی کوشش کی جبکہ سٹاف کے منع کرنے پر ناراض ہوگئے۔
ایل آر ایچ انتطامیہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اے سی شاہد اللہ کے ساتھ موجود سٹاف اور پولیس گارڈز کو بھی اندر گھسا دیا جس سے سروس ڈیلوری متاثر ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم