بھارت :فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر خاتون پرنسپل برطرف

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے ایک مشہور اسکول کی انتظامیہ نے مسلمان خاتون پرنسپل کو فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لائیک کرنے کی پاداش میں نوکری سے برطرف کردیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا و ہار کے علاقے میں قائم سومیا اسکول انتظامیہ نے پرنسپل پروین شیخ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر مستعفی ہونے پر شدید دباؤ ڈالا۔
پروین شیخ سے کہا گیا کہ اس طرح کی پوسٹیں ناقابل قبول ہیں وہ گزشتہ 12 برس سے مذکورہ اسکول میں نوکری کر رہی تھیں اور 7 برس قبل ان کا بطور پرنسپل تقرر کیا گیا تھا۔
برطرفی سے متعلق پروین شیخ نے کہنا تھا کہ میرے ساتھ غیر قانونی اور غیر ضروری عمل کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ برطرفی سیاسی طور پر کی گئی،مجھے اپنے قانونی نظام اور بھارتی آئین پر پختہ یقین ہے اور میں فی الحال اپنے قانونی اختیارات پر غور کر رہی ہوں۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت