عمرایوب

آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کریگی،عمرایوب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے،آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پچھلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، مجھ پر ایک کیس پرانی موٹرسائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوا اور دہشتگردی کے پرچے ہم پردرج کئے گئے، ہمارے میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔

مزید پڑھیں:  یوم تکبیر، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تعلیمی بورڈز میں آج شیڈول پرچے ملتوی