قوم 9 مئی کے ہر کردار کو بھولے گی نہ معاف کریگی، مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اس دن کے حوالے سے کہنا تھا کہ اقتدار کی لالچ رکھنے والوں نے قوم کی عزت کو پامال کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ قوم 9 مئی کے ہر کردار کو جان چکی ہے، شہداء کی بے حرمتی کرنے والے شہید کا مقام نہیں جانتے۔ ان کارروائیوں کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا