بے گھر افراد کی مدد، چین 1 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز افغانستان کو دے گا

ویب ڈیسک: بے گھر افراد کی امداد کیلئے چین 1 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز افغانستان کو دے گا۔
اس بات کا اعلان کابل میں چین کے سفیر ژاؤ شینگ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین کے نمائندے لیونارڈ زولو سے ملاقات میں کیا۔
ژاؤ شینگ کا کہنا تھا کہ چین اندرونی طور پر بے گھر افغانوں کو 1 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
چائنا کے سفیر کی جانب سے اس بیان کی توصیف اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین کے نمائندے لیونارڈ زولو نے اپنے ٹوئٹر پیج پر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابل میں چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے منصوبوں کے حصے کے طور پر افغانستان میں آئِ ڈی پیز کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد