کرپشن کیسز میں پیشی، چودھری پرویزالہٰی کوٹ لکھپت جیل منتقل

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس میں رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن کیسز میں عدالت میں پیشی کے لئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری