صوابی، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں 9 مئی کے حوالے سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قبر پر چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
یاد رہے کہ فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستوں نے شہید کو سلامی بھی پیش کی۔
انسپکٹر جنرل ایف سی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گذشتہ سال 9 مئی کو شہید کے مجسمہ کی توہین پر اظہار افسوس کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایف سی نے مہمانوں کی کتاب میں شہید کی قربانی کے حوالے سے اپنے جذبات بھی قلمبند کئے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں ہنگاموں پر آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک برطرف