نو شہرہ، سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد، پاک فوج کے حق میں نعرے

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلی میں عمائدین علاقہ سمیت بلدیاتی نمائندوں اور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی اور اس دوران پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے –
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس دن پاکستان کی عظمت اور شہداء کی یاد گاروں کی حرمت کو پامال کیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ اس دن ہونے والے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد