سردار سلیم حیدر آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے عمرہ کی ادائیگی کے باعث حلف برداری دو بار ملتوی کی گئی جبکہ ن لیگ نے بھی اس سلسلے میں درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق سردار سلیم حیدر کی حلف برداری تقریب آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔
نو منتخب گورنر پنجاب سے ان کے عہدے کا حلف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان لیں گے۔
تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب