اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، منیر اکرم

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہر فیصلے پر رکن ممالک عملدرآمد کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں قراردادیں بھی آئیں لیکن سلامتی کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے مستقل ارکان متفق نہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے بات چیت کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ فلسطین کی مستقل رکنیت سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا جس میں سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کا کہا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان