پاکستان اور آئرلینڈ آج پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہونگے

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ کیلئَے تیاریاں مکمل ہیں۔
دونوں ٹیمیں آج ڈبلن کرکٹ گراونڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدمقابل ہونگی۔
ذرائع کے مطابق پہلے ٹی 20 میچ کیلئے شاہینوں نے ڈبلن میں منعقدہ ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔
اس دوران 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج کے میچ کیلئَے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ