کیوی کرکٹر کولن منرو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز کرکٹر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جارح مزاج اوپننگ بلے باز نے 123 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ ان میں 65 ٹی 20، ایک ٹیسٹ میچ اور 57 ایک روزہ میچز شامل ہیں۔
ان میچز میں مولن منرو نے مجموعی طور پر تین ہزار انٹرنیشنل رنز بنا رکھے ہیں۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ بلیک کیپس کے لیے کھیلنا میرے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ تمام فارمیٹس میں 123 بار ملک کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ مجھے فخر رہے گا۔
کولن منرو نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ میں ڈّمیسٹک کرکٹ اور کلب کرکٹ جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد جاں بحق