پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر سے سورج کی پہلی تصویر موصول

ویب ڈیسک: پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند پر پہنچ کر پہلی تصویر بھیج دی۔
اس حوالے سے چینی خلائی مرکز کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں آئی کیوب قمر کی تصویر پاکستانی سفیر کے حوالے کی۔
یاد رہے کہ آئی کیوب قمر کی جانب سے بھیجی گئی سب سے پہلی تصویر سورج کی ہے جس میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے۔
سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا اور اس دوران چاند کی سطح کی دو سو کلومیٹر دور سے منظر کشی کرے گا۔
ترجمان سپارکو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لئے ہیں جبکہ مشن 3 سے 6 ماہ تک اسی گردش میں رہے گا۔

مزید پڑھیں:  آزادی مارچ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنما بری