ہری پور، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے نواحی علاقے حطار میں بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں درخت کے نیچے کھڑے شخص پر آسمانی بجلی گری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہری پور کے علاقہ حطار میں گندم کی کٹائی میں مصروف نوشاد نامی شخص اپنی والدہ کے ہمراہ بارش سے بچنے کیلئے درخت کے نیچے کھڑا ہو گیا۔
اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس سے نوشاد نامی شخص موقع پر جہاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی والدہ اور بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ متوفی نوشاد کی نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیاگیا