خیبر پختونخوا اسمبلی

9مئی واقعات:خیبر پختونخوا اسمبلی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی نے 9مئی سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے وفاق سے پر تشدد واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
قرارداد میں بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے مشتاق غنی نے خیبرپختونخوااسمبلی میں 9مئی سے متعلق قرارداد پیش کی۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں اس لیے مقدمات ختم کرکے 9مئی واقعات کی جوڈیشنل انکوائری کی جائے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ جوڈیشل انکوائری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کرکے تمام فریقین کے بیانات کو قلمبند کیا جائے۔
بعدازاں خیبرپختونخوا اسمبلی نے 9 مئی سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری