بارش

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: راولپنڈی، اسلام آباد اور مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔
اسلام آباد میں موسلا دھاربارش کے بعد ضلعی انتظامیہ نے افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی موسم بدل گیا، بادل چھاگئے اور ٹھنڈی ہوا چل پڑی۔سماہنی، دھیر کوٹ، میرپور سمیت آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف حصوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،جہلم، بھکر، میانوالی، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ گرمی میں جھلستے بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق