جمرود، گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: جمرود کے علاقے ملاگوری زکہ میں گھریلو تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں، دو دن پہلے بھِ دونوں فریقین کے مابین گھریلو تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق اب کی بار دونوں فریقین کے مابین آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک گروپ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ دوسرے گروپ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فائر بندی کرا دی۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ