مشعال یوسفزئی

بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ تھا،مشعال یوسفزئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ تھا اس لیے ہم نے جدوجہد کرکے اڈیالہ جیل منتقل کروایا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو سے کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی مشیرمشعال یوسفزئی نے کہا کہ ڈھائی مہینے جدوجہدکے بعد بشریٰ بی بی کوبنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، ہم ان کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کارڈیالوجسٹ سے معائنہ اوربلڈ ٹیسٹ کراناچاہتے ہیں، وہ بنی گالہ میں اکیلی تھیں، اب اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات ممکن ہوگی۔
مشیر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ گھریلوں تشدد سے متعلق نئے قوانین لا رہے ہیں، چائلڈ کورٹس جس مقصد کیلئے بنے تھے اس پر عمل درآمد کیلئے قانون سازی کرینگے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ