آزاد کشمیر میں حالات کشیدہ

آزاد کشمیر میں حالات کشیدہ ،انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر چوتھے روز بھی ہڑتال جاری ،حالات کشیدگی ہونے کے باعث متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کردی گئی ۔
لانگ مارچ اور احتجاج کی کال پر مختلف علاقوں سے مظفر آباد جانے کے لیے قافلے روانہ ہوگئے ہیں،سدھنوتی آزاد کشمیر سے آنے والے مظاہرین نے بلوچ اور اعوان آباد کے مقام پر انتظامیہ کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دیں۔
میرپورآزادکشمیر میں تمام موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ میرپورکوٹلی کے اضلاع سے مظفرآباد کی جانب روانہ لانگ مارچ کے شرکا تتہ پانی اور ہجیرہ کے درمیان پہنچ گئے ہیں، بعد لانگ مارچ کے شرکا راولاکوٹ کے راستے مظفرآباد کے لیے روانہ ہوں گے جن کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے جگہ جگہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔
ادھر پونچھ، باغ ، ضلع جہلم ویلی میں آج بھی ہڑتال اور پہیہ جام جاری ہے، گزشتہ روز مظاہرین کو کنٹرول نہ کیے جانے پر حکومت آزاد کشمیر نے کمشنر مظفرآباد اور ڈی آئی جی مظفرآباد رات گئے تبدیل کردیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک مرتبہ پھر عوامی ایکش کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے دی ہے تاہم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل، راہگیر مشکلات کا شکار