ہنگامی اجلاس

آزاد کشمیر کی صورتحال،صدر مملکت نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر آج ہنگامی اجلاس بلالیا ہے ۔
اجلاس آج ایوان صدر میں ہوگا،صدر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو معاملے کے حل کے لیے تجاویز لانے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ 10مئی سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے احتجاج اور ہڑتال جاری ہے۔
ہڑتال اور احتجاج کے آج تیسرے روز آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھرا کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی تھی۔
مظاہرین نے مہنگی بجلی نہ منظور، مہنگا آٹا نہ منظور کے نعرے لگائے، ضلعی انتظامیہ نے میر پور میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔
مظاہرین کے ساتھ تصادم کیدوران گولی لگنے سے زخمی اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے تھے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میرپور سے مظفرآباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کلیئر کر دیاگیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف