محسن نقوی

قوم کو کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں ،محسن نقوی

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، قوم کو کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں ۔
محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی، دو گھنٹے طویل ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی اور کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی، کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ، پروفیشنل اور بہترین ہیں اورقومی ٹیم کا بالنگ اٹیک شاندار ہے تاہم فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی چانس نہ مل سکے ۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں اور آپ نے قوم کی توقعات پر پورااترناہے۔ فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے۔11 کھلاڑی ایک ہوکرپاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی جمع