الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم نہ بنے اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمدیقینی بنائے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بننے کی بجائے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائَے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں سے کام نہ لے اور دیگر جماعتوں کو خیرات میں دی گئیں مخصوص نشستوں پر براجمان امیدواروں کو جلد ڈی نوٹیفائی کرے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر کو اعلی عدلیہ کی حکم عدولی مہنگی پڑیگی۔ الیکشن کمشنر جاتی امراء کا غلام اور ن لیگ کی بی ٹیم نہ بنے اور ائینی ادارے کے سربراہ کا کردار ادا کرے،
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہیں اپنی تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی شید نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی ناکام کوشش میں الیکشن کمیشن نے ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کر دیا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، فواد چودھری