امریکی طلبہ کا گریجویشن تقریب میں احتجاج، فلسطین آزاد کرو کے نعرے بلند

ویب ڈیسک: غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف طلبہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، حتیٰ کہ گریجویشن تقریب میں بھی احتجاجی رنگ جھلکنے لگا۔
مظلوم فلسطینیوں کے حق میں امریکی طلبہ کی جانب سے شروع کیا جانے والا احتجاج پوری دنیا میں پھیل گیا۔ فرانس، برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی طلبہ یونیورسٹیوں میں احتجاج کرتے دکھائی دینگے۔
گزشتہ روز امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب کے دوران فلسطین کے حامی طلبہ فلسطینی رومال کفّیہ پہن کر شریک ہوئے اور فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ گریجویشن قریب میں اسرائیل حامی امریکی مزاحیہ اداکار جیری سینفیلڈ کو مدعو کرنے پر طلبہ نے تقریب سے واک آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع