دیر بالا، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، کمراٹ روڈ سرک جانے کے باعث بند

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، کمراٹ روڈ بریکوٹ کے مقام پر سرک جانے اور کسی جگہ بیٹھ جانے کے باعث بند کر دیا گیا۔
سیاحتی مقام کمراٹ کو جانے والی سڑک بعض مقامات پر بیٹھ گئی ہے جس سے سڑک نیچے گر جانے کا خطرہ ہے۔ اس لئے کمراٹ روڈ پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔
ضلع دیربالا میں سڑک بند ہونے سے سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے ہیں۔ اس سے کمراٹ، تھل، لاموتی سمیت درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کا دھرنا، ڈی چوک سے متعدد کارکنان گرفتار