ہنگو، حافظ عبدالہادی کےگھر کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں سیاسی و سماجی رہنماء حافظ عبدالہادی کے گھر کے ساتھ آئی ای ڈی بم نصب کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے نصب بم ناکارہ بنا دیا۔
بی ڈی یو یونٹ انچارج کا کہنا تھا کہ سیاسی و سماجی شخصیت عبدالہادی کے گھر کے بیک سائیڈ پر نصب بم 6 کلو وزنی تھا۔
اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ حافظ عبدالہادی عام انتخابات میں قومی اسمبلی نشست این اے 36 سے آزاد امیدوار تھے۔ سیاسی و سماجی شخصیت کے گھر کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا.

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گیا