پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سے شہباز شریف مستعفی

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کیلئَے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سے وزیراعظم شہباز شریف مستعفی ہو گئے ہیں‌. انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کر دیا۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ایل این کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 28 مئی کو شیڈول ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار پھر پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سے شہباز شریف مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ نواز شریف کو ایک بار پھر پارٹی صدر بنائے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ