کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج چوتھے روز بھِ جاری ہے۔
اس سلسلے میں مختلف شہروں سے قافلوں کے لانگ مارچ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان واقعات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری اجلاس طلب کیا اور اجلاس میں کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری منظوری دے دی گئی۔
آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سمیت وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بعد ازاں وزیرِ اعظم پاکستان نے کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی