گریڈ 20 آفیسر محمد زبیر چار ماہ کیلئے معطل ، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے گریڈ 20 آفیسر محمد زبیر کو 4 ماہ کیلئَے معطل کر دیا۔
یاد رہے کہ محمد زبیر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد زبیر کی معطلی کا اعلامیہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 20 آفیسر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ محمد زبیر کی معطلی سول سرونٹس انظباطی رولز کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا احتجاج، اسلام آباد میں‌دفعہ 144نافذ