مریم نواز

ہم نے بچوں کو فورسز کی آنکھیں پھوڑنا نہیں سکھایا،مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے ہم نے بچوں کو سکیورٹی فورسز کی آنکھیں پھوڑنا نہیں سکھایا، جناح ہائوس کوراکھ کا ڈھیر بنا دیا گیا، ہم نے بچوں کو یہ نہیں سکھانا مار دو۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے لئے ایک ہزار بچوں کا انتخاب ہوا ہے، ہزار میں سے 600 لڑکے اور 400 لڑکیوں کا انتخاب ہوا۔
مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہے کہ پہلی مرتبہ جاب مارکیٹ پر مبنی کورسز متعارف کرائے گئے ہیں، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، کوشش ہو گی کہ کورس کی تکمیل سے پہلے ہی بچوں کو روزگار مل جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کئی لوگ کہتے ہیں ہم یہ کریں گے وہ کریں گے، مسلم لیگ(ن)نے بچوں کے ہاتھ پٹرول بم اور غلیلیں نہیں دیں۔
مریم نواز نے کہا کہ صرف عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو روکا جاتا ہے، اورنج لائن کے منصوبے کو بھی روکا گیا تھا، جج صاحب اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کریں گے تو پھر ملک کیسے چلے گا، عوام کی بہتری کے منصوبے روکیں گے تو پھر ملک کا جو حال ہے وہی ہو گا، لیپ ٹاپ پروگرام کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا کرم میں جائیداد تنازعے پر جھڑپوں کا نوٹس ،فوری اقدامات کی ہدایت