چابہار بندرگاہ

بھارت نے 10سال کیلئے چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

ویب ڈیسک: بھارت نے 10سال کے لئے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا،دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پردستخط ہو گئے ہیں ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔
ایرانی صدر نے چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے فیز کا افتتاح کردیا
ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار منصوبے کے لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔
چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک تجارت کرے گا، ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار بندرگاہ کا کام سست روی کا شکار ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے گزرے بغیر جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کلیئر کر دیاگیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف