اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولردرگئی معطل

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولردرگئی معطل، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مالاکنڈکی خدمات واپس

ویب ڈیسک: گندم خریداری کے عمل میں قانون کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولردرگئی معطل جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مالاکنڈ کی خدمات ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ کو واپس کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔
محکمہ خوراک کے جاری اعلامیہ کے مطابق افسران کے خلاف کارروائی مانیٹرنگ ٹیم رپورٹس اور عوامی شکایات پر کی گئی۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ : گندم خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں ،خریداری کے عمل کی نگرانی کے لئے خفیہ مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام گندم خریداری مراکز میں خریداری عمل کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے ہیں، اس سلسلے میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
صوبائی وزیر خوراک کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پر یقین رکھتے ہیں جو بھی اہلکار ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے اپیل کی کہ شہری اور میڈیا کرپٹ عناصر کی نشاندہی میں حکومت کا ساتھ دیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا نوٹس ،اجلاس بلا لیا