تاجروں کی ریلی

باجوڑ میں ٹیکسوں کے ممکنہ نفاذ کیخلاف تاجروں کی ریلی

ویب ڈیسک: باجوڑ میں ٹیکسوں کے ممکنہ نفاذ کے خلاف تاجروں کی احتجاجی ریلی ،منڈا روڈ پشاور اور دیگر مضافات کے روڈ بھی بند کردیئے ۔
خار بازار عنایت قلعہ بازار اور دیگر بازاروں کے تاجر برادری نے باجوڑ پریس کلب سے خار بازار چوک تک ریلی نکالی جس کی قیادت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لعلی شاہ اور حمید صوفی عنایت قلعہ بازار کے صدر عمران ماہر نے کی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ 2033 تک ٹیکس عائد نہیں ہوگی حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرے ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی جنرل کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نواز دیاگیا