پشاور، گرمی بڑھتے ہی وبائی امراض پھوٹ پڑے، ہسپتالوں میں رش

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ڈائریا، خسرہ اورگیسٹرو جیسے وبائی امراض پھوٹ پڑے۔
ان وبائی امراض کے کیسز بڑھنے سے صوبہ کے 3 بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش بڑھنے لگا۔
ذرائع کےمطابق پشاور شہر کے 3 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈائریا، خسرہ اور گیسٹرو سے متاثرہ 700 مریض روزانہ کے حساب سے لایا جانے لگا ہے۔ صوبہ کے تدریسی ہسپتال کے ٹی ایچ کے پیڈز وارڈ میں وبائی امراض سے متاثرہ بچوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال خسرہ کے 1400 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں 14 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر