لکی مروت، واردات کرتے ڈاکو پولیس اور مقامی افراد کے ہتھے چڑھ گئے

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں واردات کرتے ڈاکو پولیس اور مقامی افراد کے ہتھے چڑھ گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق ضلعی کونسلر نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ اس کے بعد چغہ پارٹی نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے دو ڈاکو دھر لئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی کوشش تتر خیل بائی پاس کے قریب ہوئی۔ اس دوران ناظم علی گل سے پانچ لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی گئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق بروقت اطلاع پر پولیس اور مقامی افراد نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور دو ڈاکو دھر لئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار دونوں ڈاکو قریبی گاؤں جابوخیل کے رہائشی
ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی کوشش میں فرار ہونے والے ایک ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔
مقامی افراد نے تحویل میں لئے گئے دونوں ڈاکو پولیس کے حوالے کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم ایس سی او کانفرنس کےبعد پیش کیے جانے کاامکان