بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو صحت سہولیات سے محروم رکھنا جرم ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو صحت سہولیات سے محروم رکھنا آئین کیخلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ صحت سہولیات کی اجازت نہ دیا اس آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بین اقوامی قوانین کے تحت زیر حراست ملزم کو صحت سہولیات سے محروم رکھنا اذیت اور تشدد کے زمرے میں آتا ہے جو کہ بین الاقوامی کنونشن کے تحت یہ قابل مواخذہ جرم ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھاکہ مریم نواز اور جیل انتظامیہ سمیت پنجاب کی پوری انتظامیہ اس بین الاقوامی جرم کے مرتکب ہوچکے ہیں۔ ان کے خلاف بنیادی انسانی حقوق اور فوجداری قوانین کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو کچھ ہوا تو راج کماری اور پنجاب انتظامیہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم