جنوبی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں وانا کڑیکوٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک نواز وزیر نامی سی ٹی ڈی پولیس اہلکار جبکہ دوسرا عام شہری محمد نور تھا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ کالے شیشے والی فیلڈر کار سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جبکہ اس دوران زخمی ہونے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
یاد رہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا